Beautiful neela village

Beautiful neela village

Sunday, November 18, 2018

Ghs neela history


Govt high school neela history

2018 photo of Ghs neela #chakwal 

(گورمنٹ ہائ سکول نیلہ)


 جس کا پرانا نام موتا سنگھ خالصا  ہایئر سکینڈری سکول تھا۔اس کا سنگ بنیاد ۱۹۱۶میں سردار موتا سنگھ نے رکھا۔ ۱۹۱۶سے۱۹۴۷ تک میں سکول موتا سنگھ ٹرسٹ سے منسلک تھا۔ سردار موتا سنگھ کو سکول سے بے پناہ  محبت تھی۔ ۱۹۴۷ پاکستان کی آزادی تک سردار موتا سنگھ سکول میں بغیر کسی نسلی و مذہبی تفریق کے آس پاس کے درجنوں دیہات کے بچوں نے تعلیم حا صل کی۔ اس دوران موتا سنگھ ٹرسٹ کی وساطت سے  سٹوڈنٹس میں مفت کتابیں اور سٹشنری تقسیم کی جاتی تھی.

۱۹۱۶سے۱۹۴۷ تک اس سکول کی طرف سے فراہم کی گئی خدمات الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی. پاکستان بننے کے بعد   سکول دوبارہ بحال کرنے کا کام حکومت پاکستان نے کیا۔

 موتا سنگھ ٹرسٹ آزادی کے بعد دوبار ۵دسمبر ۱۹۵۴ دہلی انڈیامیں رجسٹر ہوا.ایس ایس موتا سنگھ ماڈل سکول ۱۹۵۶ ء میں نارنگ کالونی دہلی میں موتا سنگھ کے بیٹے چیئرمین سردار  پرسپل سنگھ بھاسن نے قائم کیا۔

ایس ایس موتا سنگھ ماڈل سکول نارنگ  کالونی دہلی —گورمنٹ ہائ سکول نیلہ کی میراث ہے۔

   

۱۹۴7کے بعد سکول کا نام گورمنٹ ہایٴ

 سکول نیلہ رکھا گیا۔

اس عظیم ادارے کے روایتی اخلاقی ڈھانچہ اس  کے پہلوؤں کی ترقی، خود اعتمادی، سچائی، ایمانداری اور اخلاص کے طور پر خاص زور دیتا ہے. حاصل، مہلوالە، گنڈاکس، ہرنیالی اور آس پاس کے علاقوں کےسینکڑوں طالبعلم نسل در نسل یہاں تعلیم حاصل کررہے ہیں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپناحصہ ڈال رہے ہیں۔ 

  سٹاف کی تعلیم کے لئے لامحدود محبت سےیہ سکول مشہور اور وسیع ہو گیا۔

درجنوں دیہات کے مرکز اور تاریحی پہلو کی وجہ سے سکول کو کالج کی حد تک ترقی دینے کی ضرورت ہے

)عبید نیلہ(